ابنا: قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جواد آسائش نےمہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے۔ آسائش نے کہا کہ قطر کے وزیر خارجہ اس ایک روزہ دورے میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
.......
/169